معروف تاجر حاجی غلام محمد وانی کا انتقال

Mazar Khan
1 Min Read
File Photo

نیوز ڈیسک

سری نگر//جموں کشمیر انٹرپرینیور کلب کے صدر فرحت کول نے ہفتہ کے روز معروف تاجر اور میسرز فینسی آئل ملز کے مالک حاجی غلام محمد وانی ولد حاجی غلام حسن وانی سکنہ سرنٹینگ رعناواری سرینگر کے انتقال پر گہرے صدمے اور غم کا اظہار کیا۔ مرحوم نذیر احمد وانی کے والد ہیں جو 6اکتوبر 2022کو انتقال کر گئے تھے۔
یہاں جاری ایک تعزیتی پیغام میں جموں کشمیر انٹرپرینیور کلب کے صدر فرحت کول نے سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور مرحوم کی روح کے لیے ابدی سکون کی دعا کی. کول نے کہا “میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ حاجی غلام محمد وانی صاحب کو جنت الفردوس عطا فرمائے، اور ان کے اہل خانہ کو یہ عظیم نقصان برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے”۔
اُنہوں نے حاجی غلام محمد وانی صاحب کو ایک نیک دل انسان قرار دیا جو ہمیشہ ضرورت مندوں اور غریبوں کی مدد کرتے تھے۔مرحوم نے معاشرے کے لیے بہت کچھ کیا ہے۔
فر حت نے مزید کہا،”غم کی اس گھڑی میں ہم سوگوار خاندان، دوستوں اور جاننے والوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو ابدی سکون عطا فرمائے”۔

Share This Article