اودھم پور//سری نگر جموں شاہراہ پر ملہاڑ ادھم پور کے نزدیک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے سکوٹی سوار کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر ملہار ادھم پور کے نزدیک ایک نامعلوم گاڑی نے اسکوٹی کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے اسکوٹی سوار شدید طورپر زخمی ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی شہری کو علا ومعالجہ کی خا طر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ وہاں پر جانبر نہ ہوسکا۔
متوفی کی شناخت انیل شرما ساکن گراہی ادھم پور کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
ادھم پور سڑک حادثے میں سکوٹی سوار از جان
