Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

جموں و کشمیر میں ترقی اور امن وزیر اعظم کی اولین ترجیح ہزاروں کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے عمل کا آغاز:مرکزی وزیرمملکت

Mir Ajaz
Last updated: October 7, 2022 1:03 am
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

بلال فرقانی

سرینگر//حکومت ہند کے سماجی انصاف و بااختیار بنانے کے مرکزی وزیر مملکت رام داس اٹھاولے نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں ترقی اور امن وزیر اعظم مودی کی قیادت والی حکومت کی اولین ترجیح ہے جو کہ اب اس سال لاکھوں سیاحوں کی آمد اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے جموں و کشمیر میں مختلف شعبوں میں ہزاروں کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے عمل کا آغازسے ظاہر ہو رہا ہے۔ وزیر نے یہ بات سرینگر میں منعقدہ ایک پریس بریفنگ کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ رام داس نے کہا کہ پر امن ماحول، جو کہ موجودہ حکومت کے تحت جموں و کشمیر میں قائم ہوا ہے، لاکھوں سیاحوں کو راغب کرنے میں کامیاب رہا ہے جو کہ ایک مثبت علامت ہے اور اسے سیاحت کے شعبے میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے علاوہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ اٹھاولے نے کہا کہ حکومت نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو راغب کرکے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنا چاہتی ہے۔ وزیر نے مزید کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کے بہت سے سرمایہ کار جموں و کشمیر آئے ہیں اور وہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی فلاح و بہبود کے لیے ہزاروں کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کریں گے۔یہ کہتے ہوئے کہ جموں و کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے اور تھا، اٹھاولے نے کہا کہ یہ پاکستان کے مفاد میں ہے کہ بھارت کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنایا جائے تاکہ امن قائم ہو اور اس کی اپنی ترقی ہو۔

 

رام داس اٹھاولے نے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے جموں و کشمیر کے لیے ترقی کے دروازے کھل گئے ہیں جو اس حقیقت سے ظاہر ہے کہ مرکزی معاونت والی تمام اسکیمیں اور پروگرام جیسے پردھان منتری آواس یوجنا، جن دھن یوجنا، مدرا، پی ایم اجولا یوجنا، طلباء کے لیے اسکالرشپ اسکیمیں، درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل اور دیگر پسماندہ طبقات کے لیے فلاحی اسکیمیں اب جموں و کشمیر میں نافذ کی گئی ہیں۔ اٹھاولے نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں کئی مرکزی اسکیموں کا سو فیصد نفاذ اس بات کا گواہ ہے کہ حکومت ہندوستان جموں و کشمیر کے لوگوں کو ہر محاذ پر سماجی استحکام فراہم کرنے کے لیے ثابت قدم ہے۔وزیر موصوف نے بتایا کہ نریندر مودی کے دور میں جموں و کشمیر میں سماجی بہبود کی اسکیموں پر عمل آوری میں تیزی آئی ہے جو اس حقیقت سے ظاہر ہے کہ پی ایم جن دھن یوجنا کے تحت 2014-2022 (ستمبر) کے درمیان جموں و کشمیر میں 26 لاکھ اکاؤنٹس کھولے گئے ہیں، 2016-22 (ستمبر) کے درمیان پی ایم اجولا یوجنا کے تحت، مستحقین کو 12 لاکھ 43 ہزار گیس کنکشن الاٹ کیے گئے ہیں، پی ایم آواس یوجنا (شہری) کے تحت 2015-22(ستمبر) کے درمیان، جموں و کشمیر میں 15 ہزار مکانات تعمیر کیے گئے ہیں، پی ایم آواس یوجنا (دیہی) کے تحت نوے ہزار مکانات تعمیر کیے گئے ہیں، پی ایم جن آروگیہ یوجنا کے تحت جموں و کشمیر میں 5لاکھ 9 ہزار کو فائدہ پہنچایا گیا ہے اور اْجالا یوجنا کے تحت جموں و کشمیر میں 85 لاکھ ایل ای ڈی بلب تقسیم کیے گئے ہیں۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ 2019-22(ستمبر) کے درمیان 1720 ڈی ایڈکشن سنٹرز کو یا تو فنڈ واگزار کیا گیا یا مالی امداد کے تحت ڈی ایڈکشن سنٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا جن میں سے 12 کو یا تو فنڈ دیا گیا ہے یا جموں و کشمیر میں قائم کیا گیا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز میں بھرتی کے عمل میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف، تحقیقات جاری:اے سی بی
تازہ ترین
چنار کور کمانڈر نے شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا
تازہ ترین
ایف ایف آر سی کی جموں و کشمیر کے نجی اسکولوں کو ایڈوانس فیس لینے پر روک
تازہ ترین
لیفٹیننٹ گورنر نےCSRکے تحت رام بن اور اننت ناگ اضلاع کے اسپتالوں کیلئے ایمبولینسوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
تازہ ترین

Related

تازہ ترینصفحہ اول

شری امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ پر یاتریوں کی بڑی تعداد میں آمد شروع

July 1, 2025
صفحہ اول

۔38روزہ یاترا کل سے باضابطہ طور پر شروع ہوگی پہلا قافلہ کل جموں سے نکلے گا

June 30, 2025
صفحہ اول

یاتری بڑی تعداد میں آئیں گے دعا کریںبحفاظت واپس جائیں :عمرعبداللہ

June 30, 2025
صفحہ اول

امرناتھ یاترا 2025 مشترکہ سیکورٹی جائزہ اجلاس میں مشاورت

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?