جموں سرینگر قومی شاہراہ کے بند ہونے کی وجہ سے لگے ٹریفک جام میں پھنسی ایمبولینس میں سنگلدان علاقے سے تعلق رکھنے والی حاملہ ایک خاتون نے ایمبولینس میں بچہ کو جنم دیا۔ زرائع کے مطابق، حاملہ خاتون کو گزشتہ دیر رات سنگلدان ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا تاہم میڈکل افسر نے ضلع ہسپتال رام بن منتقل کر دیا،منتقلی کے دوران خاتون شکیلہ بیگم زوجہ محمد یوسف نے 108ایمبولینس ٹیکنیشن کی مدد سے بچے کو جنم دیا۔
ویڈیو: نواز رونیال