وادی کشمیر میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے امسال اخروٹ کی پیداوار میں کافی کمی واقع ہوئی ہے۔ یہ دعویٰ وسطی کشمیر کے قصبہ چاڈورہ کے برنوار علاقے کے کاشتکاروں نے کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امسال اخروٹ کی فصل پندرہ روز پہلے ہی تیار ہوگئی۔ برنوار سے تعلق رکھنے والے چودھری دانش جو قانون کے طلب علم ہیں اور جس کا خاندان اخروٹ تجارت سے ہی وابستہ ہے، نے بتایا کہ امسال موسم وقت سے قبل ہی گرم ہونے اور بارشیں ہونے کی وجہ سے اخروٹ کی پیداوار میں کافی کمی واقع ہوئی ہے اور اخروٹ کی فصل بھی قبل از وقت ہی تیار ہوگئی۔
ویڈیو:مبشر خان