اننت ناگ//جنوبی ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار برسر موقع ہی از جان ہوا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعے کے روز سم تھن بجبہاڑہ کے نزدیک ایک گاڑی نے موٹر سائیکل کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے موٹر سائیکل سوار شدید طورپر زخمی ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی نوجوان کو ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قراردیا۔
متوفی کی شناخت عاقب احمد ڈار ولد بشیر احمد ڈار ساکن نائنہ سنگم کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔
بجبہاڑہ حادثہ میں موٹر سائیکل سوار از جان
