جموں کشمیر پردیش یوتھ کانگریس نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر قومی بے روزگاری کا دن منایا، جس میں مودی حکومت کے تحت ملک بھر میں بے روزگاری کی شرح میں اضافے پر تنقید کی۔ یوتھ کانگریس قائدین نے کنجوانی چوک پر پی وائی سی صدر ادے بھانو چب کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔