گجر بکروال یوتھ ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈوڈہ ضلع کی سب ڈویژن گندوہ میں احتجاج کیا گیا جس دوران انہوں نے اس طبقہ کے ساتھ ہورہی ناانصافی پر سرکار کے خلاف نعرہ بازی کی. منظور سمسیال و چوہدری غلام رسول کی قیادت میں مظاہرین نے کہا کہ گوجر بکروال طبقہ پہلے ہی ناانصافی کا شکار ہیں اور اب سرکار پہاڑیوں کو ایس ٹی کا درجہ دینے کی کوشش کر رہی ہے. انہوں نے کہا کہ حکومت ایس ٹی طبقہ کو سبز باغ دکھا کر ووٹ بنک کے طور پر استعمال کرتی ہے۔
ویڈیو: اشتیاق ملک