سرینگر کے نوگام میں تصادم شروع

Mazar Khan
1 Min Read

سری نگر//سری نگر ضلع کے نوگام علاقے میں بدھ کی شام جنگجووں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم شروع ہوا ہے۔
کشمیر زون پولیس نے بتایا کہ ایک مخصوص اطلاع ملنے پر علاقے میں تلاشی آپرین شروع کیا گیا جوں ہی سیکورٹی فورسز علاقے میں پہنچی تو وہاں چھپے جنگجو نے ان پر فایرنگ کر دی، جس سے مسلح تصادم کا آغاز ہوا۔
پولیس نے بتایا کہ پولیس اور فوج کی 50 آر آر آئی علاقے میں تعینات ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ کر بتایا، “پولیس کو ملی ایک مخصوص اطلاع پر، سرینگر ضلع کے نوگام علاقے میں انکاؤنٹر شروع ہوا ہے۔ سری نگر پولیس اور فوج کی 50RR علاقے میں تعینات ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے”۔

Share This Article