بھارتیہ جنتا پارٹی جموں وکشمیر نے کولگام کے دمحال ہانجی پورہ میں ایک یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا۔جموں کشمیر انچارج ویر جی اور ضلع صدر یوتھ ونگ زبیر احمد نے پارٹی کو مضبوط کرنے اور علاقہ دمحال کو استحصالی عناصر سے بچانے پر زور دیا۔کنونشن میں سینکڑوں کی تعداد میں ورکروں نے شرکت کی۔