کانگریس کے سابق لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا کہ دنیا کو کووڈ 19سے نقصان پہنچا لیکن جموں وکشمیر کے لوگوں کو دفعہ 370 کی منسوخی سے ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ 1925سے جموں وکشمیر کے لوگوں کو دیے گئے حقوق کی بحالی کیلئے دوبارہ جدوجہد شروع کریں گے۔ کشتواڑ کے درابشالہ میں ایک عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے غلام نبی آزاد نے کہا کہ غیر آئینی طور پر خصوصی حیثیت ختم کر دی گئی ہے۔
ویڈیو:عاصف بٹ