جموں یونیورسٹی میں تعینات ایسو سی ایٹ پروفیسر چندر شیکھر کی جانب سے مبینہ خود کشی کے بعد یونیورسٹی میں تعینات ملازمین اور طلبا نے احتجاجی مظاہرئے کئے۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ معاملے کی سی بی آئی کے ذریعے انکوائری ہونی چاہئے کیونکہ جس کمرے سے ایسو سی ایٹ پروفیسر کی لاش برآمد ہوئی وہاں نصب سی سی ٹی وی کام ہی نہیں کر رہا۔