راجوری ضلع میں جمعے کے روز انتظامیہ نے کرفیو جیسی بندشیں عائد کرکے تعلیمی اداروں کو بھی بند رکھنے کے احکامات صادر کئے۔ جمعرات کے روز راجوری میں زمین تنازعے پر دو گروپ آمنے سامنے آگئے جس کے پیش نظر انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کی خاطر دفعہ 144 سختی کے ساتھ نافذ کیا۔ جمعے اعلیٰ الصبح ہی راجوری میں سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی اور کسی کو بھی قصبے کے اندر گھسنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں