عازم جان
سرینگر//سسرال میں خاتون کی موت واقع ہونے کے بعد خاتون کے میکے والوں نے احتجاج کرت وئے کہا ہے کہ مذکورہ خاتون کا مبینہ طور قتل کیا گیا ہے۔سوناواری کے مارکنڈل علاقے سے تعلق رکھنے والی اس خاتون کی شادی پنزی نارا میں ہوئی تھی۔مذکورہ خاتون کے اہل خانہ نے بتایا کہ کل رات دیر گئے انہیں اطلاع ملی کہ فاروق احمد حجام کی بیوی مہوش بانو (24) جنہیں صدرہسپتال سرینگرمنتقل کیا گیا تھا فوت ہوگئی۔انہوں نے اس کے سسرال والوںپر اس کے قتل کا الزام لگایا کیونکہ اُسے مسلسل ہراساں کیا جا رہا تھا‘‘۔مہوش کے اہل خانہ نے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا اور حاجن سمبل روڈ پر دھرنا دیکر اس کے سسرال والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے حکام سے اپیل کی کہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائے تاکہ مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔
خاتون کی سسرال میں پُراسرارموت
