سابق ایم ایل سی وبودھ گپتا کی سربراہی میں بی جے پی نے راجوری میں اسسٹنٹ کمشنر پنچائت کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ متعلقہ کے اے ایس افسر نے مذہبی جذبات کو مجروح کیا ہے، جو قابلِ قبول نہیں ہے۔ بھاجپا لیڈران نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ افسر کے خلاف ایف آئی درج کر کے تحقیقات کی جائیں۔