بلال فرقانی
سرینگر// جموں و کشمیر پولیس کی ریاستی تحقیقاتی ایجنسی نے منگل کو کہا کہ اس نے ملی ٹینسی سے متعلق کیس کے سلسلے میں وادی بھر میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ایس آئی اے نے کہا کہ عسکریت پسند تنظیموں کے نیٹ ورکس پر لگام لگاتے ہوئے ریاستی تحقیقاتی ایجنسی نے پوری وادی میں پھیلے متعدد مقامات پر تلاشی لی۔ اس کیس کے سلسلے میں پہلے ہی ایف آئی آر نمبر/2022 16 درج کیا گیا ہے۔کیس کی تفتیش کے سلسلے میں اونتی پورہ، شوپیان، پلوامہ، اننت ناگ اور بارہمولہ میں مشتبہ افراد کے مکانات کی تلاشیاں لی گئیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ یہ معاملہ وادی میں سرگرم عسکریت پسند گرڈ سے متعلق ہے۔
ابتدائی مرحلے میں جن تفصیلات کی چھان بین کی جا رہی ہے ان میں پاکستان میں ماسٹر مائنڈز شامل ہیں جو پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی فعال حمایت کے ساتھ اور پاکستان میں مقیم JeM کے (OGWs) کے ساتھ مل کر جموں و کشمیر میں عسکریت پسندانہ سرگرمیوں کو منظم اور انجام دینے کیلئے اپنے بالائی کارکنوںکو متحرک کر رہے ہیں۔ پاکستانی ماسٹر مائنڈز کی مکمل شناخت کر لی گئی ہے۔ تاہم ان کی تفصیلات کو خفیہ رکھا جا رہا ہے کیونکہ ان کے ساتھ منسلک دیگر ایجنٹوں کو الرٹ نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران، مجرمانہ مواد، موبائل فون اور دیگر اشیاء جو تحقیقات پر اثرانداز ہوتی ہیں برآمد اور ضبط کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار کے تجزیے کے بعد سامنے آنے والی لیڈز مزید تفتیش کی بنیاد بنیں گی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ تلاشیوں کا مقصد عسکریت پسندی کی حمایت اور حوصلہ افزائی کرنے والے زمینی کارکنوں کی نشاندہی کرکے وادی میں دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنا ہے۔