مہاراجہ ہری سنگھ کے یومِ پیدائش پر چھٹی لے کر جموں میں یووا راجپوت سبھا جموں مسلسل 14روز سے احتجاج کر رہی ہے۔ سبھا کے اراکین نے آج جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انتباہ دیا کہ اگر 23ستمبر کو تعطیل کا اعلان نہ کیا گیا تو احتجاج میں مزید توسیع کی جائے گی۔