Facebook Twitter Youtube
Notification
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Reading: آسان قطعی نہیں ہے استاد ہونا!
Share
Kashmir UzmaKashmir Uzma
Font ResizerAa
Search
Follow US
Home » آسان قطعی نہیں ہے استاد ہونا!
تعلیم و ثقافت

آسان قطعی نہیں ہے استاد ہونا!

Mir Ajaz
Last updated: September 6, 2022 1:14 am
Mir Ajaz
Share
5 Min Read
SHARE

عبید احمد آخون

 

دنیا میں بہت سارے انسانی رشتے ہوتے ہیںجن میں کچھ رشتے خون کے ہوتے ہیں اور کچھ روحانی رشتے ہوتے ہیں۔ان ہی رشتوں میں سے ایک اْستاد کا رشتہ ہے۔ اسلام میں استاد کا رشتہ ماں باپ کے برابر ہے کیو نکہ یہ استاد ہی ہے جو والدین کے بعد اصل زندگی کے معنی سکھاتاہے، ہمیں زندگی جینا سکھاتاہے ، حق اور ناحق میں فرق کرنا سکھاتاہے۔ اْستاد کی اہمیت میں پیارے نبیؐ نے فرمایا کہ مجھے معلم بنا کر بھیجا گیا تو اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے استاد کا مرتبہ کتنا بلندہے کہ نبی کریم ؐ اپنی تعریف خود کو مْعلم بتا کر کر رہے ہیں۔
اْستاد اور دور ِ جدید:تدریسی پیشہ کوئی آسان کام نہیں ہے۔ اس کے لیے مسلسل محنت ، اتھاہ علم، لگن ، جذبہ ، اخلاقیات ، انسانیت ، شعور ، روحانیت ، اور پرسکون انسانی رویے کی ضرورت ہے۔ اْستاد دوسروں کو وہی علم، وہی آگاہی فراہم کرسکتا ہے جس پر اْسے خود دسترس حاصل ہو۔دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی تعلیم کا بھی موجودہ دور میں خاص خیال رکھنا ضروری ہے کیونکہ علم بغیر اخلاقی تعلیم شجر بے ثمر کی طرح ہے۔ علم کا خْمار سر پر رکھ کر بھی انسان بدتمیز زمانہ ہی رہتا ہے۔ کتابوں کو دیمک کی طرح چاٹ کے بھی بدخلقِ دہر ہی رہتا ہے۔ جو علم، تغیر اخلاق و تطہیر کردار کا باعث نہیں وہ ذہنی عیاشی تو ضرور ہے لیکن نتیجہ خیزی نہیں۔ قرآنی موضوعات میں مرکزی موضوع تعلیم الاخلاق ہے۔ کثیر آیات مقدسہ کا موضوع تشکیل کردار اور تجسیم اخلاق ہے۔
یوں تو اْم الکتاب میں 6236 آیات مقدسہ ایجابی اقدار ( values Positive) یا منفی اقدار ( Values Negative) سے متعلق ہیں مگر ہر دو صورتوں میں حاصل ِ تعلیم اخلاق ہے۔ ’’اخلاق الانبیاء والصالحین‘‘ موضوعات قرآنیہ میں اہم ترین موضوع ہے۔تصور علم، تصور اخلاق کے ساتھ مربوط ہے۔ وہ علم جو صرف شکم پری کے لئے ہو، بلند معیار زندگی کے لئے نہ ہو یعنی علم برائے معاش ہو ،وہ زہر ہلاہل ہے، وہ سم قاتل ہے۔ آپ جس علم کے داعی ہیں وہ انسان ساز، اخلاق ساز، کردار ساز ہونا چاہئے۔
معلم کے اوصاف: پاکیزہ سیرت اور خندہ جبین ہو، شرین کلام ہو، خوب پڑھا لکھا اور قابل ہو۔ اسباق کو ذہین نشین کرانے والا ہو۔ محنت اور دلچسپی سے پڑھانے والا ہو۔ پچھلے اسباق کا جائزہ لیتا اور اعادہ کراتا ہو۔ ہوم ورک کا زیادہ بوجھ بچوں کو اکتاتا نہ ہو۔ روزانہ کام کی جانچ پڑتال کرتا ہو۔ ڈانٹ ڈپٹ غیض و غضب اور لاٹھی چارج کا عادی نہ ہو۔ بچوں کے جذبات اور ان کی عزت نفس کا خیال رکھتا ہو۔ سزا دینے میں محتاط اور انفرادی طریقہ اپناتا ہو۔ بچوں کی نفسیات اور مشکلات سے واقف ہو۔ کمزور بچوں کی الگ سے مدد کرتا ہو۔نادار طلباء کی اعانت کے لیے فکر مند ہو۔ بچوں کے کھیل کود اور سیر و سیاحت میں دلچسپی رکھتا ہو۔ بچوں کی سیرت سازی کی طرف خاص توجہ دیتا ہو۔ بچوں کی ذہنی و جسمانی قوتوں کو نشو نما دلانے کی کوشش کرتا ہو۔ جسمانی ورزش ، تقریر و تحریر کے موجوہ طریقہ کار سے کام لیتا ہو۔ بچوں کے سامنے اپنے آپ کو اونچے اخلاق کی ، اچھے گفتار کی اور ہمدردانہ جذبے کاعملی نمونہ پیش کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔
حاصل کلام: اَساتذہ کو جدید تعلیم کے ساتھ آراستہ کرانے کے لئے اِن سروس ٹریننگ کورسز کو متعارف کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ اساتذہ بچوں کو جدید علوم اور ٹیکنالوجی سے روشناس کرا سکیں۔ حکومت کو چاہیے کہ اساتذہ کی ذہانت کو پرکھنے کے لئے ہر سال بچوں کی طرح اساتذہ صاحِبان کا بھی امتحان کرایا جائے تاکہ تعلیم کا معیار سرکاری سکولوں میں بھی بلند رہے اور والدین اپنے بچوں کا سرکاری سکولوں میں داخلہ لینے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہ کریں ۔
[email protected]

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کولگام انکاؤنٹر: ایک ملی ٹینٹ جاں.بحق، آپریشن جاری ہے:فوج
تازہ ترین
ڈوڈہ ضلع کی تحصیل کاہرہ میں آگ کی ہولناک واردات ،رہائشی مکان خاکستر
تازہ ترین
بے روزگاری سب سے بڑا چیلنج ، حکومت عملی اقدامات کرے:میاں الطاف
پیر پنچال
۔ 17فیصد طلباء میٹرک کے بعد خاندانی کام کرتے ہیں:وزارت تعلیم
جموں

Related

تعلیم و ثقافتکالم

امتحانات کے لیے اچھی نیند ضروری

July 28, 2025
تعلیم و ثقافتکالم

کوئی رفیق نہیں کتاب سے بہتر

July 28, 2025
تعلیم و ثقافتکالم

مصنوعی ذہانت کے دور میںتعلیم کے تقاضے! | ایک حقیقت پسندانہ اور بامقصد تعلیمی نظام کی ضرورت

July 28, 2025
تعلیم و ثقافتکالم

مصنوعی ذہانت کا بچوں کی تعلیم پر اثر

July 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?