رام بن جموں – سرینگر قومی شاہراہ کے پانچ گھنٹے تک مسلسل بند رہنے کے بعد آج دوپہر ٹریفک کے لئے بحال کردی گئی ہے۔ شاہراہ پر رام بن اور ناشری سیکٹر کے درمیان “مہیاڑ”، کیفٹریہ موڑ کے مقام پر پتھر اور مٹی کے تودے گر آئے تھے جس کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حرکت صبح آٹھ بجے مکمل بند ہوگئی تھی، جس کے بعد بحالی کا کام شروع کیا گیا اور قریب گھنٹے کی مشقت کے بعد شاہراہ کوگاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے بحال کر دیا گیا۔