ای ونگز انسٹی ٹیوٹ کی خانیار میں افتتاحی تقریب | تربیت کیلئے فزیکس کے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی

Towseef
1 Min Read

سرینگر// ای ونگز کیریئر انسٹی ٹیوٹ خانیار میں ایک افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔چیئرمین ای ونگز انسٹی ٹیوٹ انجینئر روفین خان نے اپنے کلیدی خطبہ میں طلبہ کو NEET/JEE/IIT/Olympiad جیسے باوقار امتحانات میں کامیاب کرنے کے لیے فاؤنڈیشن کلاسز سے ہی موثر رہنمائی کی ضرورت پر بہت زور دیا۔ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، سرینگرکے نوجوان فزکس کے ماہر ٹیوٹر جنہوںنے پوڈیم سے ہزاروں طلباء کو پڑھایا ہے، نے وعدہ کیا کہ IITs/GMC’s/BITS PILANI اور دیگر معروف اداروں سے اعلیٰ درجے کی فیکلٹی کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ میگا اسکالرشپ ٹیسٹ کا مرحلہ وار انعقاد کیا جائے گا جو بہت جلد منعقد کیا جائے گا۔ تقریب میں ممتاز شخصیات نے شرکت کی جن میں پروفیسر گوہر وکیل، ڈائریکٹر زکورہ کیمپس/ڈین انجینئرنگ کشمیر یونیورسٹی، پروفیسر ماجد زمان، کنٹرولر امتحان کشمیر یونیورسٹی، پروفیسرسی ایل وشن، وادی کشمیر کے معروف ماہر تعلیم، ایم اشرف شاہ، سید جنید، ایس ایچ او رعناواری آصف احمد، کارپوریٹر اور مہمانوں نے ڈاون ٹاون میں ایسے اداروں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

 

Share This Article