پرویز احمد
سرینگر //جموں و کشمیر میں آیوشمان بھارت کی صحت اسکیم کے تحت لوگوں کی رجسٹریشن کا عمل تیزی سے جاری ہے اور ابتک 97لاکھ 17ہزار 471افراد میں سے 75لاکھ 1ہزار 173افراد نے گولڈن کارڈ حاصل کرلیا ہے جبکہ ابھی بھی 22لاکھ 16ہزار 298افراد نے گولڈن کارڈ حاصل نہیں کئے ہیں۔ آیوشمان بھارت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میںمنظورشدہ 25لاکھ 5ہزار 625کنبوں میں سے 22لاکھ 14ہزار 102کنبوں میں ایک فرد نے گولڈن کارڈ حاصل کیا ہے جبکہ 2لاکھ 91ہزار 523کنبوں میں کسی نے بھی گالڈن کارڈ نہیں بنایا ہے۔ سرینگر ضلع میں منظورہ شدہ 2لاکھ 23ہزار 726کنبوں میں رہنے والے 7لاکھ 72ہزار545افراد میں سے 5لاکھ 86ہزار647افراد نے گولڈن کارڈ بنانے ہیں جبکہ یہاں ابھی بھی 1لاکھ 85ہزار 898افراد گولڈن کارڈ کے بغیر ہیں۔ بارہمولہ کے 2لاکھ 2ہزار 503کنبوں کی 8لاکھ 47ہزار 587آبادی میں سے 6لاکھ 26ہزار 690افراد نے گولڈن کارڈ بنائے ہیں جبکہ یہاں 2لاکھ 20ہزار 897افراد ابھی بھی گولڈن کارڈ سے محروم ہے۔بڈگام ضلع کے 1لاکھ 57ہزار 436کنبوں میں موجود 5لاکھ 74ہزار 266کی آبادی میں سے صرف 4لاکھ 59ہزار 683افراد نے گولڈن کارڈ بنائے ہیں اور یہاں بھی ابھی 1لاکھ 14ہزار 583افراد گولڈن کارڈ اور اس کے فوائد سے محروم ہیں۔ اننت ناگ ضلع میں تسلیم شدہ 1لاکھ 84ہزار 494کنبوں پر مشتمل 7لاکھ 87ہزار 457افراد میں سے 6لاکھ 7ہزار 169افراد نے گولڈن کارڈ بنائے ہیں اور اس ضلع میں 1لاکھ 80ہزار 288افراد گولڈن کارڈ سے محروم ہیں۔ بانڈی پورہ کے 73ہزار 390کنبوں میں رہنے والی 3لاکھ 15ہزار 284کی آبادی میں سے صرف 2لاکھ 42ہزار 136افراد نے گولڈن کارڈ بنائے ہیں جبکہ یہاں بھی 73ہزار 148افراد گولڈن کارڈ کے بغیر ہیں۔ گاندربل ضلع کے 56ہزار 951کنبوں میں رہنے والے 2لاکھ 26ہزار 483کی آبادی میں 1لاکھ 97ہزار 935افراد کی رجسٹریشن ہوگئی ہے جبکہ یہاں صرف 28ہزار 548افراد نے ابھی گولڈن کارڈ نہیں بنائے ہیں۔ ضلع میں منظور شدہ 56ہزار 951کنبے کے بجائے 58ہزار 837کنبوں میں ایک فرد کا گولڈن کارڈ بن گیا ہے اور اس طرح یہاں 100فیصد کنبوں میں کم از کم ایک فرد نے گولڈن کارڈ تیار کیا ہے۔ کولگام ضلع میں بھی آیوشمان بھارت کی صحت اسکیم کے گالڈن کارڈ رجسٹریشن کیلئے 89ہزار 44کنبوں کا نشانہ رکھا گیا تھا لیکن یہاں بھی 5ہزار 844کنبوں کو شامل کیا گیا اور اسطرح ضلع میں 94ہزار 888کنبوں میں رہنے والے 3لاکھ 71ہزار 652افراد3لاکھ 15ہزار 420افراد نے گولڈن کارڈ بنائے ہیں جبکہ یہاں 56ہزار 232افراد نے ابھی بھی گولڈن کارڈ نہیں بنائے ہیں۔ سرحدی ضلع کپوارہ 1لاکھ 46ہزار 848کنبوں پر مشتمل ہیں اور یہاں 1لاکھ 28ہزار 314کنبوں میں رہنے والے 4لاکھ 36ہزار 191افراد نے گولڈن کارڈ بنائے ہیں جبکہ یہاں کی کل آبادی 6لاکھ 43ہزار 545ہے لیکن یہاں 2لاکھ 7ہزار 354افراد ابھی بھی گولڈن کارڈ سے محروم ہے۔پلوامہ ضلع میں1لاکھ 11ہزار 14کنبوں میں رہنے والے 4لاکھ 72ہزار 922افراد میں سے 3لاکھ 76ہزار 801نے گولڈن کارڈ تیار کیا ہے لیکن یہاں ابھی 96ہزار 121افراد گولڈن کارڈ کے بغیر ہیں۔ شوپیان ضلع میں آیوشمان بھارت اسکیم کیلئے 60ہزار 994کنبوں کی نشاندہی کی گئی تھی لیکن یہاں 62ہزار 824کنبوں میں ہر کنبے کے ایک شخص کا گولڈن کارڈ تیار کیا گیا ہے اور اس طرح ضلع میں تسلیم شدہ 100فیصد کنبوں میں گولڈن کارڈ تیار کیا گیا ہے۔ شوپیاں ضلع کی 2لاکھ 46ہزار 382افراد پر مشتمل آبادی میں سے 2لاکھ 19ہزار 147افراد نے گولڈن کارڈ بنائے ہیں لیکن یہاں ابھی بھی 27ہزار 235افراد نے ابھی گولڈن کارڈ تیار نہیں کئے ہیں۔جموں صوبے کے 11لاکھ 99ہزار 275کنبوں میں رہنے والے 44لاکھ 59ہزار 348افراد میں سے 34لاکھ 33ہزار 254نے کی رجسٹریشن کا عمل مکمل جبکہ 10لاکھ 25ہزار 994افراد نے ابھی گولڈن کارڈ نہیں بنائے۔ آیوشمان بھارت کی ترجمان نورین راجا نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’جموں و کشمیر کے دیہی اور شہری علاقوں میں لوگوں کو صحت اسکیم سے جوڑنے کیلئے گولڈن کارڈ کے عمل کو تیار کرنے میں مزید آسانی لائی گئی ہے اور اب لوگ از خود setu.pmjay.gov.inپر جاکر خود اور اپنے کنبے کا گولڈن کارڈ تیار کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گولڈن کارڈ تیار کرنے کا عمل مکمل کرنے کیلئے خصوصی مہم کا بھی انعقاد کیا گیا ہے جو ابھی جاری ہے‘‘۔
ٓٓآیوشمان بھارت صحت سکیم | جموں کشمیر میں75لاکھ سے زائد کے حق میں گولڈن کارڈ کی اجرائی
