کانگریس کے سابق رہنما غلام نبی آزاد نے جموں میں ریلی سے خطاب کے دوران کہا،”میں ایک عام آدمی ہوں، لوگوں کی رائے کے مطابق مستقبل کا فیصلہ کروں گا”۔ نئی سیاسی جماعت بنانے کا علان کرتے ہوئے آزاد نے کہا، “نئی جماعت کا جھنڈا اور نام لوگ طے کریں گے”۔نئی پارٹی قومی سطح کی ہوگی۔لیکن ہمیں قومی امنگوں کے لیے کوئی جلدی نہیں ہے، کیونکہ یہ (پارٹی) جموں و کشمیر سے شروع ہوگی۔