ضلع راجوری کے نوشہرہ میں کانگریس کے سینئر لیڈر راجیندر پرساد اور دیگر درجنوں کانگریس لیڈروں نے غلام نبی آزاد کی حمایت میں پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔مستعفی لیڈران کا کہنا ہے کہ غلام نبی آزاد ہی وہ واحد رہنما ہیں جو جموں وکشمیر کو موجودہ صورتحال سے نکال سکتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ آزاد ایک اثر رسوخ والے قد آور رہنما ہیں، سماج کا ہر طبقہ اور ہر سیاسی جماعت کے لیڈران اُن کے حق میں ہیں۔
ویڈیو:سمت بھارگو