سری نگر// سری نگر کے باربرشاہ علاقے میں گزشتہ رات آتشزدگی کی ایک واردات میں ایک رہائشی مکان کو جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ تین دکانیں خاکستر ہوگئیں۔
خبر رساں ایجنسی کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) نے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ جاوید احمد بھٹ اور منظور احمد بھٹ کے رہائشی مکان کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے جبکہ واقعے میں تین دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز نے پولیس اور مقامی لوگوں کی مدد سے آگ پر بروقت قابو پالیا ، جس سے علاقے میں مزید نقصان کو بر وقت روک لیا گیا۔
دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔
سرینگر :شبانہ آتشزدگی سے رہائشی مکان، 3 دکانیں خاکستر
