ضلع رام بن کے گول بڑاکنڈکی عمررسیدہ خاتوںجانہ بیگم زوجہ عبدالرشید بے یارومددگار ہیں۔اُن کا کہنا ہے کہ سرکاری سکیموں سے اُنہیں کوئی فائدہ حاصل نہیں ہو پارہا ہے، اُنہیں نہ ہی پنشن مل رہی ہے اور نہ ہی محکمہ دیہی ترقی کی جانب سے مکان کیلئے فنڈس فراہم کئے گئے ہیں۔ جانہ بیگم نے گورنرانتظامیہ سے انصاف کا مطالبہ کیاہے۔