سی آر پی ایف کی110بٹالین نے محکمہ آیوش پلوامہ کے ساتھ مل کر پلوامہ اور بڈگام ضلع کے مختلف دیہات کے لوگوں کیلئے بڈگام کے ٹینگن علاقے میں مفت طبی کیمپ منعقد کیا،جہاں بڑی تعداد میں مقامی لوگوں نے شرکت کی۔ کیمپ میں خواتین، بچوں اور بزرگ شہریوں سمیت علاقے کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور 500سے زائد افراد نے کیمپ سے فائدہ اٹھایا۔