ضلع کولگام کے وانپورہـ ـناوبل بٹہ پورہ کی سڑک کا تعمیراتی کام سست روی شکار ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک کا تعمیراتی کام مکمل نہ ہونے کی وجہ سےمقامی لوگوں کو گوناگوں مشکلات کا سامنا ہے۔وہیں محکمہ آر اینڈ بی کا کہنا ہے کہ کام میں مقامی لوگوں کی جانب سے ڈالی گئی رکاوٹیں ہی کام میں تاخیر کی وجہ ہیں۔