سرینگر//قومی سطح کے طویل مسافت کے اعلی پایہ ایک تیراک محسن فیاض شاہ نے 16.2 کلومیٹر نگین جھیل کو7 گھنٹوں 12 منٹ میں پار کیا۔ احمد کدل کے24برس کے اتھیلیٹ نے نگین جھیل میں صبح6بجکر15منٹ پرتیراکی شروع کی اور16.2کلومیٹر کی مسافت طے کی۔اس دوران لوگوں اور مہم جوئوں کی کثیرتعدادانہیں دیکھنے پہنچ گئی۔کامیابی سے تیراکی مکمل کرنے کے بعد وہ جموں کشمیر کے پہلے تیراک بن گئے جنہوں نے 16کلومیٹر کی مسافت تیراکی میں طے کی۔اس بارے میں بات کرتے ہوئے محسن نے کہا کہ ان کا ہدف 20 کلومیٹر طے کرنے کاتھاتاہم طبی ٹیم نے انہیں موسم میں تبدیلی اور جھیل میں سرکش لہروں کی وجہ سے16کلومیٹر کے بعد آگے نہ بڑھنے دیا۔سوم اینڈسروائیول سوسائٹی کے سیکریٹری نے محسن کی کامیابی کی سراہنا کی اورکہا کہ یہ جموں کشمیر اورسوسائٹی کیلئے باعث فخر ہے ۔محسن نے دوبرس قبل ہی تیراکی سیکھی ہے۔