وسطیٰ ضلع گاندربل کے علاقہ تولہ مولہ میں واقع ولی کامل حضرت میر بابا حیدر (رح) کی زیارت پر موجود درجنوں مجاوروں کا کہنا ہے کہ وہ صدیوں سے اس زیارت کی دیکھ بھال اور صفائی وغیرہ کا کام کرتے ہیں۔اُنہوں نے موجودہ گورنر انتظامیہ اور وقف بورڈ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ اُنہیں زیارت سے بے دخل نہ کیا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس صورت میں وہ فاقہ کشی پر مجبورہوجائیں گے۔