ہینڈی کرافٹ پلوامہ کی جانب سے آج ترال کے آری پل تحصیل میں ایک روزہ جانکاری پروگرام بلاک دفتر آری پل میں منعقد کیا گیا ہے۔ جس میں تحصیل کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔پروگرام میں اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینہ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جبکہ ڈی ڈی سی آری پل منظور احمد گنائی، محکمے کے اسسٹنٹ ڈائر ایکٹر محمد یاسین بٹ، تحصیلدار آری پل کے علاوہ دہی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔