پونچھ ضلع کی مینڈھر سب ڈویژن میں پولیس نے چوری کی دو مختلف وارداتوں کا معاملہ حل کیا اور ٹاٹاموبائل، موٹر سائیکل اور دیگر مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا۔اسی دوران پولیس نے 2نقب زنوں کو گرفتار کیا،جن کی شناخت محمد نوید ولد محمد خلیل سکنہ کالابن مینڈھر اور اعجاز احمد بھٹی ولد طالب حسین سکنہ سترا منڈی کے طور ہوئی ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔