یو این آئی
سری نگر//پولیس نے گرمائی دارلحکومت سری نگر میں جمعرات کو ایک بھتہ خور کو گرفتاری کرکے اس کی تحویل سے نقلی پستول بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا۔
سری نگر پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’عمر قادر ڈار ولد مرحوم غلام قادر ڈار ساکن ہار نمبل ظفر کالونی نٹی پورہ نامی بھتہ خور کو گرفتار کیا گیا‘۔
ٹویٹ میں کہا گیا: ’گرفتار شدہ بھتہ خور نقلی پستول کا استعمال کرکے لوگوں کو ڈراتا تھا‘۔
پولیس ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ اس کی تحویل سے دو موبائل فون اور ایک لیپ ٹاپ بھی بر آمد کیا گیا۔
ٹویٹ کے مطابق پولیس نے اس ضمن میں کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کیا ہے۔