لندن//انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے مشورہ دیا ہے کہ اس فارمیٹ کو 50 کے بجائے 40 اوورز کا کیا جاسکتا ہے۔ یا آئی سی سی کوئی اور طریقہ بھی نکال سکتا ہے۔ آئی پی ایل میں کھیلنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ انگلینڈ کے کیلنڈر کو دیکھ کر فیصلہ کریں گے کہ وہ آئی پی ایل 2023 میں کھیلنا چاہتے ہیں یا نہیں۔ 31 سالہ اسٹوکس نے کام کے بوجھ کی وجہ سے ون ڈے سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ تینوں فارمیٹ کھیلنا ممکن نہیں۔ اس کے بعد کئی تجربہ کاروں نے کہا تھا کہ ون ڈے کرکٹ ختم ہونے والی ہے۔ پچھلے کچھ سال اسٹوکس کے لیے تناؤ سے بھرے رہے ہیں۔ 2020 میں ان کے والد کینسر کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے۔ اسٹوکس نے 2021 میں ذہنی صحت کی وجہ سے 5 ماہ کا وقفہ لیا تھا۔ ان پر ایک دستاویزی فلم بھی جلد آرہی ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے اپنے کرکٹ کیریئر کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا، ‘اس وقت مجھے لگا جیسے میں اپنے جذبات کو شیشے کی بوتل میں ڈالتا جارہا تھا۔ ایک وقت بعد بوتل پوری طرح بھر گئی اور چکناچورہوگئی۔ اسٹوکس نے کہا، ‘میری زندگی میں میرے والد جن سے ہمیشہ مجھے تحریک ملتی رہتی تھی ،وہ مجھے ہمیشہ کے لئے چھوڑ گئے تھے۔ مجھے زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے کسی سہارے کی ضرورت تھی۔اس سب کا اسٹوکس پر گہرا اثر ہوا تھا۔