شمالی کشمیرکے بانڈی پورہ ضلع کے علاقہ زوری منز کی بزرگ خاتون آشا بیگم زوجہ مرحوم عبدالاحد ناداری کی زندگی بسر کر رہی ہیں۔ آشا بیگم کے اہلِ خانہ میں کمائی کرنے والا کوئی شخص نہیں ہے۔ وہ وولر جھیل سے “شاہ بلوط”اکھٹے کر کے گھر کیلئے روزی روٹی کماتی ہیں اور معذور پوتے پوتیوں کی ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔ آشا بیگم کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اُنہیں پنشن دی جا رہی لیکن اس سے اُن کی ضروریات پوری نہیں ہو رہی ہیں۔ آشا بیگم نے ضلع و یوٹی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اُنہیں معقول امداد اور معالی معاونت فراہم کی جائے۔ اُنہوں نے سماج کے اہلِ ثروت لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اُن کے تعاون کیلئے آگے آئیں۔
ویڈیو:مبشر خان
Bank Details:
Acc. No: 0127040800010213
Name: Asha Begum
Baranch: Aloosa Bandipora
IFSC: JAKA0ALOOSA