ضلع انتظامیہ کولگام نے آج ضلع کے تین بلاکوں دیوسر، کولگام اور ڈی ایچ پورہ عوامی مسائل، شکایات اور مطالبات کا جائزہ لینے کے لیے میں میگا بلاک دیوس کا انعقاد کیا۔شکایات کے ازالے کے پروگرام میں پی آر آئی کے نمائندوں اور لوگوں نے بھر پور شرکت کی۔دریں اثنا، عوامی شکایات اور مطالبات کا جائزہ لینے کے بعد ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کولگام، ڈاکٹر بلال محی الدین بھٹ نے یقین دلایا کہ ان کے مطالبات کو فوری طور پر حل کیا جائے گا۔