مینڈھر کے اڑی علاقے میں قایم دہائیوں پراناگورنمنٹ مڈل سکول کھنڈر میں تبدیل ہو گیا ہے۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ حکومت اور متعلقہ محکمہ کی عدم توجہی کے شکار سکول کی عمارت تباہ ہوچکی ہے،جبکہ اس کی زمین پر بھی کچھ افراد کی طرف سے قبضہ کیاگیاہے۔انہوں نے مزید کہاکہ اس کے بعد قائم ہونے والے سکول کئی بار اپ گریڈ ہوچکے ہیں لیکن آج تک ہائی سکول کا درجہ نہیں دیاگیاجس سے اس علاقے کے تئیں حکام کی بے حسی کاثبوت ملتاہے۔
انہوں نے کہاکہ فوری طور پر اقدامات کرتے ہوئے سکول کی عمارت کی مرمت کی جائے اور اس کا درجہ بڑھایا جائے۔ ساتھ ہی اس سکول کی زمین کو محفوظ بنایاجائے جس کیلئے ضروری ہے کہ قبضہ کی گئی اراضی خالی ہو۔انہوں نے کہاکہ اگر ان کے یہ جائز مطالبات پورے نہ ہوئے تو وہ احتجاج کی راہ اختیار کریں گے کیونکہ ان کے بچوں کا مستقبل تباہ ہورہاہے۔