بمنہ میں آتشزدگی سے 04 رہائشی گھروں کو نقصان

Mazar Khan
1 Min Read
File Photo

سری نگر//سرینگر کے بمنہ علاقے میں نندریش کالونی اے میں آج دوپہراچانک آگ لگ جانے سے چار رہائشی مکانوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، نند ریش کالونی اے میں اچانک لگی آگ میں غلام قادر شیخ، محمد مقبول بالا اور طارق احمد بالا، ناصر احمد فاروقی، عبدالاحد لون اور پروینہ اختر کے چار رہائشی مکانات کو جزوی طور نقصان پہنچا ہے۔
حکام نے بتایا کہ فائر اور ایمرجنسی سروسز نے پولیس اور مقامی لوگوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا جس سے مزید نقصان کو روک لیا گیا۔
دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور آتشزدگی کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Share This Article