سی پی آئی (ایم) نے آج جنوبی کشمیر کے چک ہانجن کولگام میں یک روزہ کنونشن منعقد کی جس میں پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن میں جموں وکشمیر کے لوگوں کو متاثر کرنے والے سیاسی اور سماجی و اقتصادی جہتوں سے متعلق مسائل کی وسیع رینج پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسی دوران خطاب کرتے ہوئے، سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر اور سابقہ ممبر اسمبلی کولگام محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ جہاں تک جموں و کشمیر کے لوگوں کی حالت زار کا تعلق ہے حکومت ہند گہری نیند میں ہے۔انہوں نے کہا آج تک طاقتوں سے کسی نے جنگ نہیں جیتی لیکن محبت اور امن سے فتح ہوحاصل ہو سکتی ہے۔
ویڈیو:اظہرحسین