سری نگر ایئرپورٹ پر کرنٹ لگنے سے الیکٹریشن کی موت

Mazar Khan
1 Min Read
File Photo

بڈگام//سرینگر ہوائی اڈے پر کام کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک الیکٹریشن کی موت ہو گئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کشمیر ڈاٹ کام نے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ پرویز احمد راتھر ولد گل راتھر ساکن بچرو چاڈورہ جو ایئرفورس اسٹیشن میں الیکٹریشن کے طور پر کام کر رہا تھا، ائیرپورٹ پر بجلی کی تار کے رابطے میں آنے سے زخمی ہوا۔

زخمی کو فوری طور پر ضلع ہسپتال بڈگام منتقل کیا گیا،جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

نعش کو قانونی کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔تاہم پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔

Share This Article