نیوز ڈیسک
نئی دہلی// مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو دہلی کے ایمز ٹراما سینٹر کا دورہ کیا اور جموں و کشمیر میں امرناتھ یاترا کی ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد واپس آتے ہوئے سڑک حادثے میں زخمی ہونے والے آئی ٹی بی پی کے تین اہلکاروں کو فراہم کی جارہی طبی دیکھ بھال کا جائزہ لیا۔شدید طور پر زخمی ہونے والے کانسٹیبل بلونت سنگھ، تسیوانگ دورجے اور ببلو کمار کو جمعہ کو سرینگر سے ایئر ایمبولینس کے ذریعے خصوصی علاج کے لیے دارالحکومت لایا گیا۔وزیر داخلہ کو ڈاکٹروں نے جوانوں کی صحت کی حالت اور مستقبل کے طبی طریقہ کار کے بارے میں بتایا۔ آئی ٹی بی پی سینئر حکام نے انہیں زخمیوں کی صحت کی حالت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔انہوں نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔تصویروں میں شاہ کو جوانوں کے بستروں کے ساتھ کھڑے اور ڈاکٹروں اور نیم فوجی دستوں کے سینئر افسران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔16 اگست کو جموں و کشمیر میں پہلگام کے قریب ان کی بس کھائی میں گرنے سے آئی ٹی بی پی کے 32 دیگر زخمی ہو گئے۔وہ امرناتھ یاترا کی ڈیوٹی مکمل کرکے اپنے اڈے پر واپس آرہے تھے۔