جموں وکشمیر پولیس نے گوپال پورہ چاڈورہ میں ہوئے گرینیڈ حملے میں ملوث دو ملزمان کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وسطی ضلع بڈگام کے گوپال پورہ چاڈورہ میں 15اگست کے روز گرینیڈ دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں اقلیتی فرقے سے وابستہ ایک شہری جس کی شناخت کرشنا کمار کے بطور ہوئی ہے زخمی ہوا جس کو بعد میں علاج ومعالجہ کی خاطر صدرہسپتال سری نگر منتقل کیا۔