یاری پورہ کولگام کا 17سالہ بیڈ منٹن کھلاڑی ثاقب مشتاق ایک ہنر مندنوجوان ہے، لیکن کسی بڑے پلیٹ فارم پر مواقع نہ ملنے سے ذہنی تذبذب کا شکار ہے۔ ضلع انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس محکمہ کی جانب سے خاص توجہ نہ ملنے پر بھی ثاقب نے اظہارِ ناراضگی کیا۔ ثاقب نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی اُنہیں ایک اچھے پلیٹ فارم پر کھیلنے کا موقع ملے گا۔