’امپارڈ‘جموں کشمیرکی این آئی سی ایف نئی دہلی کے ساتھ مفاہمت مختلف سرکاری محکموں اورشعبوں کی صلاحیت سازی کی پہل

سری نگر// جے اینڈ کے اِنسٹی چیوٹ آف مینجمنٹ ، پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈ رورل ڈیولپمنٹ ( امپارڈ) نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ ڈِی او پی ٹی کے آئی جی او ٹی کرم یوگی پروگرام کے تحت نیشنل اِنسٹی چیوٹ آف کمیونکیشن اینڈ فائنانس ( این آئی اسی ایف ) نئی دہلی کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے ۔مفاہمت نامہ پر ڈائریکٹر جنرل جے اینڈ کے امپارڈ سوربھ بھگت اور ڈائریکٹر جنرل این آئی سی ایف شری کانت پانڈا نے دستخط کئے۔اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے سوربھ بھگت نے اِس مفاہمت نامے کے اہم مقاصد کے بارے میں روشنی ڈالی جس میں وکالت ، ریسرچ سپورٹ ، تکنیکی 86ہینڈ ہولڈنگ ، اسسٹنس ، پبلک ایڈمنسٹریشن فائنانس اور مختلف سرکاری سکیموں اور مختلف شعبوں میں صلاحیت کی تعمیر پر زور دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل این آئی سی ایف نے اِس موقعہ پر روشنی ڈالی کہ اِس مفاہمت نامے کی مدد سے دونوں فریق باقاعدگی سے فیکلٹی کا تبادلہ کریں گے ۔ورکشاپوں کی مشترکہ میزبانی ، اِنفراسٹرکچر کا اِستعمال او رلائبریری تک باہمی رَسائی وغیرہ کو ترجیح دی جائے گی۔

 

این آئی سی ایف ڈی اوپی ٹی کا ایک تسلیم شدہ سینٹرل ٹریننگ اِنسٹی چیوٹ ہے جو کہ محکمہ ٹیلی کمیونکیشن، وزارتِ مرکزی مواصلات کے تحت کام کر رہا ہے جو کہ مرکزی حکومت اِنفارمیشن سروسز کے طورپر پوسٹ کے اَفسران کے لئے ہے۔تقریب میں ڈائریکٹر ٹریننگز امپارڈ سری نگر ڈاکٹر جہاں آرا جبین ، جوائنٹ ڈائریکٹر امپارڈ پرینکا بھٹ ، ڈپٹی ڈائریکٹر امپارڈ سری نگر عمر شفیع پنڈت ،اسسٹنٹ پروفیسر امپارڈ جموں منو کپور اور امپارڈ کے مختلف فیکلٹی ممبران موجود تھے۔این آئی سی ایف کے اَفسران جنہوں نے بذریعہ وڈیو کانفرنسنگ شرکت کی ۔ ان میںڈائریکٹر این آئی سی ایف رنو جے سنگھ ، ڈائریکٹر این آئی سی ایف منیش گپتا اور دیگر اَفسران شامل ہیں۔یہ مفاہمت نامہ 25ویں مفاہمت نامہ کی نشان دہی کرتا ہے جس پر امپارڈ نے اے ٹی آئیز اور سی ٹی آئیز کے ساتھ دستخط کئے ہیں۔