Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کی ‘ذاتی طور پر منظوری دی: اٹارنی جنرل

Towseef
Last updated: August 13, 2022 12:39 am
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

نیویارک //امریکی اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ نے کہا ہے کہ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے فلوریڈا کے گھر پر ڈرامائی چھاپے کی ذاتی طور پر منظوری دی تھی۔ امریکی اٹارنی جنرل نے انتہائی غیر معمولی اقدام کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ سابق امریکی صدر کے گھر کے سرچ وارنٹ کو شائع کردیا جائے۔ملک کے اعلیٰ ترین سرکاری وکیل نے سابق امریکی صدر کی رہائش گاہ پر غیر معمولی چھاپے کی وجہ نہیں بتائی اور اس کارروائی کے بعد ایف بی آئی اور محکمہ انصاف پر بے بنیاد تنقیدی حملوں کی مذمت کی۔میرک گارلینڈ نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ میں نے ذاتی طور پر سرچ وارنٹ حاصل کرنے کے فیصلے کی منظوری دی، محکمہ اس طرح کے فیصلے کو ہلکا نہیں لیتا۔انہوں نے کہا کہ سرچ وارنٹ کی اجازت وفاقی عدالت نے معاملے کی تحقیقات کے لیے دی۔اس نکتے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اخلاقی اقدار نے انہیں چھاپہ مارنے کی وجہ کی تفصیل بتانے سے روکا ہوا ہے، میرک گارلینڈ نے کہا کہ انہوں نے فلوریڈا کے جج سے وارنٹ کو عوام میں شائع کرنے کا کہا ہے کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے خود عوامی طور پر تلاشی کے عمل کی تصدیق کردی ہے جبکہ اس معاملے میں عوامی مفاد بھی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ چھاپہ جنوری 2021 میں ڈونلڈ ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد ان کی رہائش گاہ مار-اے-لاگو منتقل کی گئی خفیہ دستاویزات کے ممکنہ غلط استعمال سے متعلق تلاش کے سلسلے میں تھا۔سابق امریکی صدر کے فلوریڈا کے پام بیچ میں واقع گھر مار-اے-لاگو اسٹیٹ پر ایف بی آئی اہلکاروں کے چھاپے نے سیاسی تلخیوں کے شکار ملک میں سیاسی گرما گرمی اور کشیدگی میں مزید اضافہ کردیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ فلوریڈا کے پام بیچ میں ان کی مار-اے-لاگو اسٹیٹ پر ایف بی آئی اہلکاروں نے چھاپہ مارا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ متعلقہ سرکاری ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے اور تعاون کے باوجود میرے گھر پر یہ غیر اعلانیہ چھاپہ ضروری اور نامناسب تھا۔سابق امریکی صدر نے یہ نہیں بتایا کہ ان کے گھر پر یہ چھاپہ کیوں مارا گیا۔انہوں نے کہا کہ مار-اے-لاگو اس وقت زیر محاصرہ ہے، میرے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے اور ایف بی آئی ایجنٹوں کے زیر قبضہ ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایف بی ا?ئی ایجنٹس میری تجوری میں بھی گھس گئے۔انہوں نے کہا کہ ایف پی ا?ئی ایجنٹوں نے سابق خاتون اول کی الماریوں میں گھس کر ان کے کپڑوں اور ذاتی اشیا کی بھی تلاشی لی۔میرک گارلینڈ نے چھاپے کے بعد ایف بی آئی اور محکمہ انصاف کے اہلکاروں اور حکام کی پیشہ ورانہ مہارت پر کیے گئے بے بنیاد حملوں پر تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ جب عہدیداروں کی ساکھ پر غیر منصفانہ حملے کیے جائیں گے تو میں چپ نہیں رہوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آئی اور محکمہ انصاف کے لوگ محب وطن اور فرض شناس سرکاری ملازم ہیں۔سرکردہ ریپبلکن رہنماؤں نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے اور چھاپا مار کارروائی پر محکمہ انصاف اور ایف بی آئی کی سخت مذمت کی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ 2020 کے انتخابات کے نتائج کی تبدیلی کی کوششوں اور 6 جنوری کو امریکی کیپیٹل ہل پر ان کے حامیوں کے حملے پر بھی سخت قانونی جانچ پڑتال کا سامنا کر چکے ہیں۔صدارتی عہدہ چھوڑنے کے بعد سے ڈونلڈ ٹرمپ ملک کے عوام کے درمیان اختلافات، نفرت اور اشتعال پیدا کرنے والے شخص بن چکے ہیں جو جھوٹ کے بیج بونے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
خستہ حال دھندک۔مرہوٹ سڑک بارشوں کی تالاب کی شکل اختیار کرنے لگی پل کی مرمت کی گئی لیکن سڑک مسافروں کیلئے ڈراؤنا خواب،انتظامیہ سے توجہ کی مانگ
پیر پنچال
کربلا کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری پونچھ ضلع کے سرحدی گاؤں قصبہ میں جلوس عزا نکالا گیا
پیر پنچال
پونچھ کے گاؤں بنوت میں پانی کی شدید قلت، عوام سراپا احتجاج جل جیون مشن سکیم کی سست روی اور ملازمین کی مبینہ لاپرواہی نے مشکلات میں اضافہ کر دیا
پیر پنچال
محرم الحرام کا جلوس اور سیرت النبی ؐکانفرنس ڈی آئی جی رینج نے منڈی میںسیکورٹی جائزہ میٹنگ منعقد کی
پیر پنچال

Related

بین الاقوامی

ہندوستان اورگھانا کا دو طرفہ تعلقات بڑھانے کا فیصلہ وزیراعظم کی صدر مہاسا کے ساتھ ملاقات

July 3, 2025
بین الاقوامی

مراکز اب موت کے پھندے بن امداد کے متلاشی 6 افراد سمیت مزید 23 فلسطینی جاں بحق

July 3, 2025
بین الاقوامی

قطر میں جنگ بندی مذاکرات حماس کاجواب جمعہ تک متوقع

July 3, 2025
بین الاقوامی

انڈونیشیا میں جہازغرقاب ۔4اموات،38لاپتہ

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?