راجوری کے پرگال درہال فوجی کیمپ پر جمعرات اعلیٰ الصبح جنگجووں نے فدائین حملہ کیا جس وجہ سے 3فوجی ، دو ملی ٹینٹ از جان ہوئے جبکہ ایک میجر سمیت مزید دو اہلکار شدید طورپر زخمی ہوئے۔پولیس حکام نے بتایا کہ حملے کے بعد علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی کاروائی شروع کی گئی تھی، جسے اب ختم کر دیا گیا ہے۔اُنہوں نے بتایا کہ مارے گئے جنگجو گزشتہ کئی دنوں سے علاقے میں موجود تھے۔