جموں میں قائم چیف انجینئر دفتر کے باہر پی ایچ ای ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے نوکریوں کو مستقل کرنے کی مانگ کو لے کرا حتجاجی مظاہرئے کئے اور دھرنا دیا۔جموں صوبے کے تمام اضلاع سے آئے پی ایچ ای ڈیلی ویجروں کی ایک بڑی تعداد نے بی سی روڑ جموں میں دھرنا دیا اور سرکار سے مطالبہ کیا کہ جلداز جلد اُن کی نوکریوں کو مستقل کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق پی ایچ ای ڈیلی ویجروں کا احتجاج 22جون 2022سے جاری ہے۔