Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

گھوٹالوں کی وجہ سے بھرتیوں اور روزگارکا منظرنامہ سنگین تر عام آدمی پارٹی جموں کے43اسمبلی حلقوںمیں احتجاجی ریلیاں نکالے گی: ہرجوت سنگھ بینس

Mir Ajaz
Last updated: August 6, 2022 1:30 am
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

نیوزڈیسک

جموں//عام آدمی پارٹی نے ایک ایمرجنسی پریس کانفرنس کا اہتمام کیا جہاں عام آدمی پارٹی کے جموں صوبے کے انچارج اور پنجاب حکومت میں کابینہ کے وزیر ہرجوت سنگھ بینس نے خطاب کیا جہاں عام آدمی پارٹی کے دیگر سینئر لیڈران بھی موجود تھے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہرجوت سنگھ بینس نے کہا کہ ایک طرف بی جے پی حکومت دفعہ35A اور 370 کو منسوخ کرنے کے بعد جموں و کشمیر میں ترقی کے بلند دعوے کر رہی ہے لیکن زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ خاص طور پر بھرتی کا شعبہ بہت ہی خراب حالات سے جوجھ رہا ہے۔ان کا کہناتھاکہ جموں و کشمیر میں ہر بھرتی میں گھوٹالے اورغلط کاموں کا ایک معمول بن چکا ہے اور افسوسناک صورتحال اس حد تک ہے کہ حالیہ برسوں میں ایک بھرتی بھی اپنے انجام تک نہیں پہنچ سکی ہے جس سے امیدواروں کو مایوسی اور غیر یقینی مستقبل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ہرجوت سنگھ بینس نے مزید کہا’’بے روزگاری پورے ملک میں ایک بڑا مسئلہ ہے لیکن جموں و کشمیر میں نجی سیکٹر کی غیر موجودگی اور سرکاری بھرتیوں پر نوجوانوں کے زیادہ دارومدار کی وجہ سے صورتحال زیادہ تشویشناک ہے”۔انہوںنے کہا کہ یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں اور غیر منظم کارکنوں کا انسانی استحصال عروج پر ہے اور تقریباً ہر ایک محکمے کے غیر منظم کارکن اپنی حالت زار کے لیے سڑکوں پر آچکے ہیں جو جموں و کشمیر سرکار کی غیر سنجیدہ رو ئے کی وجہ سے بے بسی کا سامنا کر رہے ہیں۔ بھرتی کے معاملے پر ہرجوت سنگھ بینس نے کہا کہ عام آدمی پارٹی ہفتہ کو حکومت کے خلاف احتجاج کرنے جا رہی ہے ۔انہوںنے بتایا کہ جموں کے تمام 43 اسمبلی حلقوں میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی جس میں ہر احتجاجی ریلی کے آغاز اور اختتامی مقامات کا فیصلہ کیا جائے گا اور جموں و کشمیر حکومت کو اس کی حرکت سے بیدار کرنے اور اس کے ملازمین مخالف رویہ کا احساس دلانے کے لیے منعقد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا “تمام اسمبلی حلقوں میں یہ احتجاج عوام اور خاص طور پر پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کی حالت زار کو اجاگر کرنے کے لیے منعقد کیے جا رہے ہیں جنہیںپشت بہ دیوارکیاگیا ہے اور عام آدمی پارٹی ان کی آواز بن رہی ہے”۔ پی ایم پیکیج کے تحت کشمیر پنڈت ملازمین کے جاری احتجاج پر بینس نے کہا کہ بی جے پی حکومت کشمیری پنڈت ملازمین کی حفاظت  کے دعووں پر قومی سطح پر تشہیر کر رہی ہے لیکن ملازمین دھرنے پر بیٹھ کر حفاظت اور تحفظ کی مانگ کر رہے ہیں جو کہ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔انہوں نے مزید کہا، “عام آدمی پارٹی اقتدار میں آنے کے بعد بھرتیوں کے ساتھ ساتھ پنجاب اور دہلی کے ملازمین کے ماڈل کو جموں و کشمیر میں بھی نقل کرے گی اور بڑے پیمانے پر نئی بھرتیوں کے ساتھ ساتھ موجودہ کی حالات ٹیک کرنے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ان کا کہناتھا کہ ملازمین اور خاص طور پر یومیہ اجرت وا لوں کے مسائل جموں و کشمیر میں عام آدمی پارٹی کی حکومت کی پہلی کابینہ میٹنگ میں نظر آئیں گی اگر وہ اقتدار میں آئیں گے۔صوبہ جموں میں پارٹی کی سرگرمیوں کے بارے میں عام آدمی پارٹی کے صوبہ کے انچارج ہرجوت سنگھ بینس نے کہا کہ حال ہی میں منعقدہ سیشنوں کے سلسلہ میں بارہ ہزار پارٹی کارکنوں کو تربیت دی گئی ہے اور یہ بارہ ہزار پارٹی کارکن آپ کے سپاہی ہیں جو اصلاحات لانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
جموں ڈویژن کی ضلعی عدالتوں کے لیے نئے اوقات کار کا اعلان، 7 جولائی سے اطلاق
تازہ ترین
پولیس اہلکار امرناتھ یاترا ڈیوٹی کے دوران حادثاتی فائرنگ میں زخمی
تازہ ترین
چین پاکستان کو ہتھیاروں کی آزمائش کیلئے بطور پراکسی استعمال کر رہا ہے: لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ
برصغیر
کشتواڑ میں ملی ٹینٹوں کی تلاش کیلئے آپریشن تیسرے روز بھی جاری ، محاصرہ مزید سخت
تازہ ترین

Related

تازہ ترینجموں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

July 3, 2025
تازہ ترینجموںکشمیر

5 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا دوسرا قافلہ جموں بیس کیمپ سے روانہ

July 3, 2025
جموں

منوج سنہا کی سرحدی گائوں چنگیہ ارنیا میں داتی ماں دیوا ستھان پر حاضری | سرحدی علاقےدفاع کی پہلی لائن مرکزی حکومت سرحدی علاقوں کی جامع ترقی کے لئے پُرعزم :لیفٹیننٹ گورنر

July 3, 2025
تازہ ترینجموں

جموں میں منشیات کے نیٹ ورک کا پردہ فاش، 7 گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?