پرویز احمد
سرینگر//جموں و کشمیر میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے ۔ جمعرات کو کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 14ہزار 38 ٹیسٹ کئے گئے جن میں ایک مسافر سمیت مزید 779افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں و کشمیر میں 7فروری 2022کے بعد پہلی مرتبہ روزانہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 750سے زیادہ ہوگئی ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 67ہزار 422ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں مسلسل 5ویں دن بھی کورونا وائرس سے ایک شخص کی موت ہوگئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4774ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 779افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں صوبے میں 142جبکہ کشمیر میں 637افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ کشمیر صوبے میں متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران متاثرہونے والے سبھی 637افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔
کشمیر صوبے کے 637متاثرین میں ضلع سرینگر میں سب سے زیادہ 248، بارہمولہ میں156، بڈگام میں 80، پلوامہ میں 15، کپوارہ میں 45، اننت ناگ میں 40، بانڈی پورہ میں 22، گاندربل میں 6، کولگام میں 23 جبکہ شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ وادی میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 95ہزار 329ہوگئی ہے۔ اس دوران وادی میں مسلسل 7ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2429ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 142افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں ایک بیرون ریاستوں سے سفر کرکے واپس لوٹا ہے جبکہ دیگر 141افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے 142متاثرین میں جموں میں59، ادھمپور میں 10، راجوری میں 18، کٹھوعہ میں 11، سانبہ میں 5، کشتواڑ میں 15، پونچھ میں 7، رام بن میں 11 جبکہ ریاسی میں ایک کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ جموں صوبے میںمتاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 72ہزار کا ہندسہ پار کرکے ایک لاکھ 72ہزار93ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں مسلسل 5ویں دن بھی کورونا وائرس سے ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد2345ہوگئی ہے۔
ملک میں 53اموات
۔19,893مثبت
نئی دہلی//مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، ایک دن میں 19,893 نئے کورونا وائرس کیسزکے ساتھ، ہندوستان میں کووڈ کیسز کی تعداد بڑھ کر 4,40,87,037 ہو گئی ہے، جب کہ ایکٹو کیسز کم ہو کر 1,36,478 رہ گئے۔ 53 نئی اموات کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 5,26,530 تک پہنچ گئی۔دسمبر کو ایک کروڑ کا ہندسہ عبور کر گیا۔