بلال فرقانی
سرینگر // آلوچی باغ سرینگر میں بدھ کی شام ملی ٹینٹوں نے پولیس پر حملہ کیا تاہم اس میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔پولیس نے بتایا کہ انکی ایک ٹیم آلوچی باغ بنڈ سے معمول کی گشت پر جارہی تھی جس کے دوران ملی ٹینٹوں نے اس گاڑی پر فائرنگ کی جس پرائیوٹ گاڑی میں اہلکار تعینات تھے۔ رات کے پونے 9بجے یہ واقعہ پیش آیا ۔ ملی ٹینٹوں کی فائرنگ سے ایک گاڑی کے شیشے چکنا چور ہوئے لیکن الرٹ پولیس اہلکاروں نے فوراً گاڑی سے باہر چھلانگیں لگائیں اور جوابی فائرنگ کی۔ اس دوران ملی ٹینٹ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوئے جس کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز کی بھاری تعداد علاقے میں پہنچ گئی اور حملہ آور ملی ٹینٹوں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے وسیع علاقے کو محاصرے میں لیا اور رات دیر گئے تک تلاشی کارروائی جاری رکھی۔