نئی دہلی// (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کوبرمنگھم میں ویٹ لفٹر اچنتا شولی کو کامن ویلتھ گیمز 2022 میں مردوں کے 73 کلوگرام کے فائنل میں طلائی تمغہ جیتنے پر خوشی کا اظہارکیا نیز ویٹ لفٹر کو مبارک باد دی اور کہا کہ ایتھلیٹوں نے خصوصی کامیابی کے لیے سخت محنت کی ہے ۔مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا، “خوشی ہے کہ باصلاحیت اچنتا شولی نے دولت مشترکہ کھیلوں میں سونے کا تمغہ جیتا ہے ۔ وہ اپنی پرسکون طبیعت اور استقامت کے لیے جانے جاتے ہیں۔ اس خاص حصولیابی کے لئے انہوں نے بہت محنت کی ہے ۔ مستقبل کی کوششوں کے لیے انہیں میری نیک خواہشات۔”وزیر اعظم نے ٹویٹر پر کامن ویلتھ گیمز 2022 کے لیے ہندوستانی دستے کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے ۔ جس میں انہوں نے کہا، “کامن ویلتھ گیمز کے لیے ہمارے دستے کے روانہ ہونے سے پہلے ، میں نے اچنتا شولی کے ساتھ بات چیت کی تھی۔